چین میں چیری بلاسم کی بہار

February 08, 2019

پھول زندگی میں خوشیوں کا رنگ بکھیر دیتے ہیں اور ان کی خوشبو ہر ذی روح کوایک الگ ہی سکون دیتی ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

ین میں موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہر سو پھیلے رنگ برنگے پھول جہاں سحر انگیز نظارہ بکھیر رہے ہیں وہیں فضا میں مہکتی پھولوں کی مختلف خوشبوؤں کے خوبصورت احساس نے سیاحوں پر سحر طاری کردیا ہے۔

چین کے شہرفوجیان (Fujian)میں بھی چیری بلاسم کے پھول کھل اْٹھے ہیں جہاں درختوں پر لگے رنگین پھولوں نے دلکش نظارے بکھیر دئیے ہیں۔

اس موقع پر یہ حسین منظر دیکھنے کئی سیاح یہاں کا رخ کر رہے ہیں اور یہ نظارہ اپنے کیمرے میں محفوظ کرکے خوب محظوظ ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔