ارشاد رانجھانی قتل کیس کی جوڈیشل انکوائری کیلئے خط

February 09, 2019

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر سیکریٹری داخلہ نے رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کو ارشاد رانجھانی کے قتل کیس کی جوڈیشل انکوائری کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سیکریٹری داخلہ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کو انکوائری کرنے کی استداد کی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ انکوائری میں قتل کے اسباب، مظلوم کو طبی امداد دینے میں تاخیر کے خلاف کارروائی کاتعین کر کے رپورٹ 30 یوم میں دینے کی درخواست کی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ارشاد رانجھانی کے قتل پر سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سندھ سے واقعہ کی مکمل رپورٹ طلب کی تھی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو مختلف پہلو سے کسی سینئر آفیسر سے انکوائری کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔