لاہور میں 174 پتنگ باز گرفتار،مقدمات درج

February 11, 2019

لاہور میں پولیس کی جانب سے پتنگ بازوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری رہا۔ پولیس کے مطابق 174 افراد کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں پتنگیں اور ڈور برآمد کرلی گئی۔

شہرکے مختلف علاقوں میں چھٹی کےروز پتنگ بازی ہوتی رہی۔ ملت پارک، نواں کوٹ، باغبانپورہ، شالیمار، ساندہ، اسلام پورہ، اقبال ٹاؤن، شادباغ، رائیونڈ اور مصری شاہ میں دن بھر پتنگ بازی ہوتی رہی۔

پتنگ بازوں کو پکڑنے کے لیے پولیس نے شہر بھر میں کریک ڈاؤن کیا اورکینٹ ڈویژن سے69،ما ڈل ٹاؤن سے41،سٹی سے38،سول لائنز سے 8،اقبال ٹاؤن سے 9 اور صدرڈویژن سے9 پتنگ بازوں کو گرفتار کر لیا۔

پتنگ بازوں سے بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈور برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ کسی کو پتنگ بازی جیسے خطرناک کھیل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے ایس ایچ اوز کو اپنے علاقوں میں ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے۔