یورپی یونین امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی سے باز رہے، امریکی سفیر کا انتباہ

February 11, 2019

برلن (ایجنسیاں) امریکی سفیر برائے جرمنی نے یورپی یونین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ایران کیخلاف عائد امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی سے باز رہے۔ جرمن اخبار بلڈام زونٹاگ سے گفتگو میں جرمنی کیلئے امریکی سفیر رچرڈگرینل نے کہا کہ ایران کےساتھ یورپی تجارت کیلئے یورپی یونین کا متعارف کردہ نظام امریکی پالیسیوںکے برخلاف ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ امریکا اور یورپی یونین کے ایران کے حوالے سے اہداف تو ایک ہیں، تاہم ان اہداف کے حصول کے لیے طریقہ ہائے کار میں اختلافات ہیں۔ امریکا ایران کے ساتھ عالمی طاقتوںکے طے کردہ جوہری معاہدے سے نکل چکا ہے اور واشنگٹن حکومت ایران کیخلاف ایک بار پھر سخت ترین پابندیاں نافذ کرچکی ہے۔