چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے 2بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے

February 11, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے 2 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے، 12 سالہ عبدالقدیر ولد محمد دین کو لاری اڈہ سے ریسکیو کیا ، 4 سالہ محمد خالد کو وہاڑی چوک سے لاوارث پاکر پولیس چوکی لاری اڈہ سے ریسکیو کیا گیا۔