’خاشقجی کی لاش کہاں ہے معلوم نہیں‘

February 11, 2019

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ انھیں نہیں معلوم کہ صحافی جمال خاشقجی کی لاش کہاں ہے؟

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں عادل الجبیر نے کہا کہ ولی عہد نے جمال خاشقجی کے قتل کا حکم نہیں دیا، یہ سرکاری آپریشن نہیں تھا۔

عادل الجبیر نے مزید کہا کہ صحافی کے قتل پر گیارہ افراد پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے جبکہ گرفتار افراد سے صحافی جمال خاشقجی کی لاش سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے، امید ہے جلد حتمی نتیجے تک پہنچ جائیں گے، صحافی کے قتل کیس کے پراسیکیوٹر کو ترکی سے ابھی تک شواہد نہیں ملے۔