برلن میں فلمی میلہ،دنیا بھر فلمی ستارے شریک

February 11, 2019

جرمنی کے دار الحکومت برلن میں بین الاقوامی برلن فلم فیسٹیول کی رنگینیاں جاری ہیں جس میں دنیا بھر سے آئے فلمی ستارے شریک ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

انہترویں سالانہ برلن فلم فیسٹیول میں شرکت کیلئے فلمی دنیا سے بڑی تعداد میں ہدایتکار،اداکار،پروڈیوسرز اوررائٹرز کی بڑی تعدادیہاں پہنچی ہے ۔

گیارہ روز تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول کے دوران رواں برس ریلیز ہونے والی کئی فلمز پیش کی جائینگی جبکہ ان فلموں میں وہ بھی شامل ہیں جو ممکنہ طور پر آئندہ برس آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد ہوسکتی ہیں۔07فروری سے شروع ہونے والا یہ رنگا رنگ ایونٹ 17فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔