پی ایس ایل کا بخار عروج پر

February 12, 2019

ثاقب میموریل کر کٹ ٹور نامنٹ کے اختتام پر کے سی سی اے کے سابق صدر پروفیسر اعجاز فاروقی کے ساتھ لیا گیا گروپ

پاکستان کی طرح دنیا بھر میں پی ایس ایل کا بخار عروج پر پہنچ گیا ہے، جمعرات سے نامور کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے، ٹیمیں دبئی پہنچ چکی ہیں، کراچی سے روانگی سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم اور پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم بہتر نظر آئے گی ،کھلاڑیوں کا پول تیار ہے ،پی ایس ایل فور میں فائنل کھیلنے کی بھر پور کوشش کریں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نےدبئی روانگی سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اوراپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں کیا ،اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر،منیجر اعظم خان، برانڈ ایمبیسیڈر مایا علی بھی موجود تھے ۔سرفراز احمد نے کہا کہ پی ایس ایل فور میں عمدہ نتائج دینے کی کوشش کروں گا ،فائنل کھیلنا ہماری پہلی ترجیح ہے ،پی ایس ایل فور کے میچز کے پاکستان میں انعقاد پر خوشی ہے ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے اونر ندیم عمر کا کہنا تھا کہ سرفرازاحمد کی صلاحیتوں پر اعتماد ہے ،وہ جب تک کھیلتے رہیں گے کوئٹہ کے کپتان رہیں گے ،ان کے ساتھ رشتہ بہت پرانا ہے٭ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سکریٹری شہباز احمد استعفی کے ڈرامے کے بعددرباہ اپنی ذمے داری سنبھال لی ہے جس پر بین الصوبائی رابطے کی وزارت چراغ پا نظر آ رہی ہے،شہباز احمد نے فیڈریشن پر تنقید کرنے والے سابق اولمپئینز کو پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن کو نوازا گیا وہی ہم تنقید کا نشانہ بنارہے ہیںدوسری جانب سابق ہاکی اولمپئنز کے وفد نے اسلام آباد میں بین الصوبائی رابطے کی وفاقی وزیر ڈاکٹر فیمہدہ مرزا سے ملاقات کی اور ان سے پاکستان ہاکی کو بچانے کی اپیل کی، وفد میں لاس اینجلس اولمپک کی فاتح قومی ٹیم کے کپتان منظور جونیئر، رشید جونیئر، خواجہ جنید، سلیم ناظم اور خالد بشیر شامل تھے، منظور جونیئر نے کہا کہ پاکستان ہاکی میں بہتری کے لئےہاکی فیڈریشن کےعہدے داروں کو فوری طور پر برطرف اور ایکشن نہیں لیا گیا تو قومی کھیل مزید تباہ ہوجائے گا، حکومت اور بین الصوبائی رابطے کی وزارت کی بے حسی پر ہاکی کے شائقین سخت ناراض اور برہم ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کار کردگی کے بعد پی ایچ ایف کی سطح پر ہونے والی ڈرامے بازی سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے قومی کھیل اگلے چند برسوں میں اس مقام پر پہنچ جائے گا جہاں سے اس کی واپسی کا کوئی امکان نہیں رہے گا، حکومت نے ناکامیوں کے ذمے داروں سے تاحال کوئی پوچھ گچھ نہیں کی، فیڈریشن کے حکام کو بچانے کے لئے ایک سابق وفاقی وزیر خاصے متحرک ہیں اور وہ موجودہ حکومت میں شامل اپنے دوستوں کو ہاکی کے معاملے میں ہاتھ ہلکا رکھنے پر راضی کرنے میں لگے ہوئے ہیں،پاکستانی ہاکی ٹیم کے کپتان علی شان نے کہا ہے کہ پرو ہاکی لیگ میں قومی ہاکی ٹیم کی عدم شرکت سے کھلاڑیوں کو شدید مایوسی ہوئی ہے جس کی ذمے دار حکومت اور فیڈریشن دونوں ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت کی عدم توجہ کی وجہ سے قومی کھیل مکمل طور پر تباہ ہوجائے گا، کھلاڑی اس وقت سخت پریشانی سے دوچار ہیں،انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کے پاس اگر فنڈ نہیں تھا کھلاڑیوں کو پہلے آگاہ کردیا جاتا،میں نے پرو ہاکی لیگ کی وجہ سے ملائیشین ہاکی لیگ میں حصہ نہیں لیا اور اس کےمیچز چھوڑ دئیے مجھے اس سے خاصا مالی نقصان ہوا، پاکستان میں پہلے ہی قومی کھلاڑیوں کے پاس مستقل ملازمت نہیں ہے، انہیں اداروں نے ایڈ ہاک پر رکھا ہوا ہے اس سے انہیں کس طرح مالی اور ذہنی آسودگی مل سکتی ہے ٭ قومی خاتون بیڈ منٹن چیمپئن ماہور شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو کم خرچے پر بھارت میں ٹرایننگ کرائی جاسکتی ہے، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر انہیں کبھی ڈبلز مقابلے کے لئےکھلاڑی کا انتخاب کرنا پرا تو وہ بھارت کو ترجیح دیں گی، اپنی عالمی درجہ بندی میں بہتری اور اگلے اولمپک گیمز میں شر کت ان کا ٹارگٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنی عالمی رینکنگ کو ٹاپ70میں لانا اور اولمپکس 2020 کے لئے کوالیفائی کرنا ہدف ہے، خواتین کرکٹرز کے ساتھ اسکواش پلیئرز کے پاس بھی بہت زیادہ اسپانسرز ہیں، ملٹی نیشنل کمپنیاں بیڈمنٹن کے کھیل کی طرف بھی آئیں اور زیادہ سے زیادہ رینکنگ ٹورنامنٹس کو اسپانسرز کریں ٭ طلبا کو معیاری تعلیم کی فراہمی تعلیمی درسگاؤں کا فرض ہے ۔

یوم کشمیر باسکٹ بال ٹور نامنٹ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ مطاہر حسین وٹو، گلام محمد خان اور محفوظ الحق کے ساتھ کھلاڑیوں کا گروپ

اسکولوں کی سطح پر کھیلوں کے انعقاد سے گراس روٹ پر ٹیلنٹ سامنے لانے میں مدد ملتی ہے ۔ان خیا لات کا اظہار وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اور چیئر مین سندھ ماڈل اسکول اشفاق میمن نے گلستان اسکاوٹ ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ سند ماڈل اسکول کے سالانہ اسپورٹس ڈے کی تقریب کے موقع پر کیا ۔ تقریب میں اسکول کی آفیشلز فوززیہ سعد ، ناہید اختر ایونٹ منیجر نذر عباس، ایم پی اے کریم بخش گبول ۔ ڈائریکٹراسپورٹس شہزاد حسین ۔غلام سرور خان ۔ وقار احمد ۔مولا بخش ۔ ایچ آرمینامیمن ۔

ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم رائوکے پی ٹی کے اسپورٹس سربراہ کرنل (ر) بصیر عالم کوکشمیر اسپورٹس ایورڈ دیتے ہوئے

مقصود میرانی اور دیگر موجود تھے ٭ اولمپکس گیمز میں باکسنگ کے کھیل میں ملک کے لیے واحد تمغہ جیتنے والے نامور باکسر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں باکسنگ کی حالت دیکھ کر دکھ ہوتا ہے ۔تمام افراد اپنی جیبیں گرم کرنے میں مصروف اور ٹیلنٹ کو نظر انداز کیا جارہا ہے ۔عامر خان دوہری شہریت کا حامل ہوکر پاکستان کے لیے کھیل سکتا ہے تو میرے بیٹے کو پاکستانی پاسپورٹ رکھنے کے باوجود کھیلنے سے کیوں روکا جارہا ہے ۔ پاکستان میں باکسنگ کا کھیل زوال کی جانب گامزن ہے ۔یہ صورت حال دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے ۔ وزیراعظم عمرا ن خان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بہت زیادہ بات کرتے ہیں لیکن دوسری جانب میرے بیٹے کو پاکستان سے اس لیے کھیلنے نہیں دیا جارہا ہے کہ وہ پاکستان میں نہیں رہتا ہے۔