ویسٹ انڈیز کو ہرانے والی پاکستانی خواتین کرکٹرز کی وطن آمد

February 13, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے والی پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی دبئی سےکراچی پہنچنا شروع ہوگئیں۔ منگل کی شب جویریہ ودود، ناہیدہ بی بی، کائنات امتیاز، اومامہ سہیل اور ایمن انور ٹیم منیجر عبدالرقیب کراچی پہنچے ۔ پاکستان نے سولہ سال میں پہلی مرتبہ ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریز میں شکست دی تھی۔ ایئر پورٹ پر جویریہ ودود نے کہا کہ سخت محنت کے نتیجے میں تاریخ ساز کامیابی سمیٹی۔ پہلے میچ میں پلان پر صحیح سے عمل نہ کرسکے جس کی وجہ سے شکست ہوئی۔