ایران میں خودکش حملہ،20 گارڈز جاں بحق

February 13, 2019

ایران میں پاسداران انقلاب گارڈز کی بس پر خودکش حملے میں 20 اہلکارجاں بحق اور 20زخمی ہوگئے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق خودکش حملہ ایران کے جنوب مشرقی علاقےمیں زاہدان اور خش شہروں کے درمیان ہائی وے پرکیا گیا۔

حکام کے مطابق حملے میں پاسداران انقلاب گارڈز کی بس کو نشانہ بنایا گیا، جس میں کم از کم 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔