ایران خودکش حملہ، جاں بحق اہلکاروں کی تعداد 27 ہو گئی

February 14, 2019

ایران میں پاسداران انقلاب گارڈز کی بس پر خودکش حملے میں جاں بحق اہل کاروں کی تعداد 27 ہو گئی جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق خودکش حملہ ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں کیا گیا، حملے میں ایرانی گارڈز کی بس کو زاہدان اور خش شہروں کے درمیان ہائی وے پر نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق شدت پسند تنظیم جیش العدل نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔