کوہاٹ: کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق

February 14, 2019

خیبر پختون خوا کے ضلع کوہاٹ میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے واقعے میں 2افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ کوہاٹ کے علاقے سورگل میں پیش آیا، یہ اموات بجلی کے تار گرنے اور بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے ہوئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی بجلی کے تاروں پر گری تھی جس سے یہ افسوس ناک وافعہ پیش آیا ہے۔

چاروں جاں بحق افراد کی لاشوں اور دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔