راجن پور میں ڈاکوؤں کے دو گینگ لڑ پڑے، 4 ہلاک

February 14, 2019

پنجاب کے ضلع راجن پور کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے دو گینگ میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

پولیس ذرائعکےمطابق راجن پور میں کچے کے علاقے چک بیلے شاہ میں عمرانی اور لوند گینگ کے ڈاکو آپس میں لڑپڑے۔

پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دوطرفہ فائرنگ سے 4 ڈاکو مارے گئے، جن میں درجنوں وارداتوں میں مطلوب ڈاکو وہاب لوند بھی شامل ہے۔

پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی ایک دوسرے پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکو وہاب لوند کا ایک ساتھی عمرانی گینگ کا ایک کارندہ بھی مارا گیا ہے۔