برمنگھم میں زیر علاج پاکستانی شہری نصراللہ انتقال کر گئے

February 14, 2019

برطانیہ کے شہر برمنگھم کے اسپتال میں زیرعلاج پاکستانی شہری نصراللہ انتقال کرگئے، وہ کئی برسوں سے دل کے عاضے میں مبتلا تھے۔

نصراللہ کوعلاج کی غرض سے برطانیہ کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور انہوں نے کچھ عرصہ قبل اپنا آخری وقت اہل خانہ کے ساتھ گزارنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

پاکستانی شہری نصراللہ کے اہل خانہ 30 جنوری کو ان سے ملنے کوئن الزبتھ اسپتال پہنچے تھے جہاں 9 برس بعدان کی پہلی ملاقات ہوئی تھی۔

برطانوی ہائی کمشنر نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نصراللہ کی اہلیہ اور بچوں کو برطانوی ویزا جاری کیا تھا جبکہ پاک فوج کی جانب سے نصراللہ کے بیوی بچوں کے برطانیہ سفر کے انتظامات کیے گئے تھے۔