حکومت کا نواز شریف کو جناح اسپتال لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ

February 14, 2019

پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو لاہور کے جناح اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو جمعہ کو کسی بھی وقت اسپتال منتقل کیا جا سکتا ہے،محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پولیس نےسیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا جبکہ نواز شریف کے لیے جناح اسپتال میں کمرہ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نواز شریف کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جب تک ڈاکٹرز کہیں گے انہیں اسپتال میں رکھا جائے گا۔