کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیرکی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے،حسن بخشی

February 15, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تعمیراتی صنعت کو فروغ دینے کے لیے سی ڈی اے کو کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیرات کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات کے احکام کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پورے ملک میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیرات کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔انھوں نے کہا کہ کراچی میں 2 برس کے قریب بلند عمارتوں کی تعمیرات پر پابندی کے باعث ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ۔