سرکاری اسکولز میں تعلیمی اصلاحات کا نفاذ ضروری ہے،شہزاد رائے

February 15, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہزاد رائے نے کہا ہے کہ سرکاری اسکولز میں تعلیمی اصلاحات کا نفاذ اور عمل داری اشد ضروری ہے،بچوں کو نجی اسکولز کے بجائےسرکاری اسکولز میں داخلہ کروانا چاہئے ۔سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک سلسلہ بعنوان(مہمان کے ساتھ ایک گھنٹہ) کے تحت شہزاد رائے نے شرکت کی۔آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے اس موقع پر انہیں خوش آمدید کہا اورانکا استقبال کیا۔مذکورہ عنوان پر منعقدہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں سی پی او کے جملہ سینئرپولیس افسران بھی موجود تھے ۔اس اہم نشست میں شہزاد رائے نے ایک پرامن معاشرے کے قیام اور پرسکون ماحول کے فروغ کے ضمن میں مختلف کمیونٹیز/سول سوسائٹی فلاحی اداروں کے کردار کے ساتھ ساتھ اسکولنگ ریفارمز سے مرتب ہونیوالے مثبت اثرات کا احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ من حیث القوم ہمیں چاہئے کہ ہم قلم کی ترقی اور اسے ایک قوت بنانیکے لیئے کام کریں۔اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیئے انہیں اسکولز کی راہ دکھائیں۔