لیتھونیا میں روشنیوں سے سجے سالانہ فیسٹیول کا آغاز

February 15, 2019

لیتھونیا کے شہر کلائپیدا (Klaipeda)میں سالانہ لائٹ فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


اس لائٹ فیسٹیول کیلئے ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے کئی آرٹسٹ یہاں پہنچ کر اپنے فن کا مظاہرہ ہیں۔4روز تک جاری رہنے والے روشنیوں سے سجے اس منفردمیلے میں جہاں رنگوں و روشنیوں کا امتراج نظر آرہا ہے وہیں ملٹی میڈیا پراجیکشن کا بھی بھرپور مظاہرہ کیا گیاہے۔

لائٹ فیسٹیول کے دوران رات کے وقت بلند و بالا اور تاریخی عمارتوں پر لیزر پراجیکشن سے خوبصورت لائٹ شو کا انعقا دکیا جارہا ہے جو 4روز تک اپنے رنگینیاں بکھیرنے کے بعد 17فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔