ننھے ستارے بھی فیشن کی دوڑ میں پیچھے نہیں

February 15, 2019

قبرص کے شہر Larnacaمیں رنگا رنگ کڈز فیشن شو کا انعقاد کیا گیا۔ کڈز فیشن شو میں مختلف ڈیزائنرز کی جانب سے موسم کی مناسبت سے نت نئے ملبوسات پیش کیے گئے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


فیشن شو کے دوران ننھے منے بچوں نے معروف ڈیزائنرز کے تیار کردہ دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر واک کی اور فیشن کے جلوے بکھیرے۔

پروفیشنل ماڈلز کی طرح ریمپ پر واک کرتے ننھے بچوں کو دیکھ کر حاضرین خوب محظوظ ہوئے اور انکی صلاحیتوں پر داد دیتے دکھائی دیئے۔