نیٹو کے بغیر گزارا ممکن نہیں، سیکرٹری جنرل

February 16, 2019

برسلز ۔ 13 فروری (اے پی پی) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سربراہ جینز سٹولٹن برگ نے خبردار کیا ہے ایسا نہ سوچا جائے کہ ’ٹرانس اٹلانٹک‘ پارٹنرشپ کے بغیر معاملات چلائے جا سکتے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے نیٹو کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع کے ایک اجلاس سے قبل کہا کہ یہ سمجھنا ایک غلطی ہے کہ نیٹو کے بغیر گزارا ممکن ہے۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے یہ بیان جرمنی اور فرانس کی جانب سے حال ہی میں طے کردہ ایک معاہدے کے تناظر میں دیا، جس کے تحت یہ دونوں ممالک مستقبل میں ایک یورپی فوج کی تشکیل کے لیے کوششیں کریں گے۔ ان کے بقول برطانیہ کے یورپی بلاک سے مارچ میں اخراج کے بعد نیٹو خطے کے دفاع کے لیے اور بھی اہم ہو جائے گا۔