پا کستان سماجی ترقی سے عوامی معیارزندگی بہتربنانا چاہتا ہے، ملیحہ لودھی

February 16, 2019

نیویارک(آئی این پی ) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان میں عمران خان حکومت کا مقصد سماجی ترقی سے عوام کا معیارزندگی بہتربنانا ہے، نوجوان پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، صحت کارڈ کے اجرا سے غریب گھرانوں کے لیے علاج کا حصول آسان ہوجائے گا۔ نوجوان آبادی پرتوجہ دے کرروشن مستقبل کی بنیاد ڈال سکتے ہیں۔ ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سماجی ترقی کے کمیشن کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور صحت پرتوجہ دے کرہی دیرپا مساوی ترقی کا حصول ممکن ہے۔