لاہور تا شیخوپورہ موٹروے دھند کے باعث بند

February 16, 2019

لاہور سے شیخوپورہ تک موٹر وے دھند کی وجہ سے بند ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان نے موٹر وے پر سفر کرنے والے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے ہیلپ لائن 130 سے مدد لیں۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ موٹر وے پر سفر کرنے والوں کے لیے فون ایپلیکیشن ’ این ایچ ایم پی ہمسفر‘ میں تازہ ترین ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے اور دوران سفر ایپ کا استعمال مفید ثابت ہوسکتا ہے۔