پلوامہ حملےکے بعد بھارتی فوج کی اندھا دھند گرفتاریاں

February 16, 2019

مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ روز ہونے والےپلوامہ واقعہ کےالزام میں قابض بھارتی فوج نے 13 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

کشمیر میڈیاسروس کےمطابق بھارتی فوج نے گذشتہ رات مقبوضہ کشمیرکےضلع پلوامہ اور اسلام آباد میں چھاپامارکارروائی کیجس میں پلوامہ حملے سے تعلق کے الزام میں 13 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیاگیا۔

واضح رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر میں خود کش دھماکے میں42 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ،قابض بھارتی فوج پر ہونے والا یہ حملہ گذشتہ 20 سالوں میں سب سے بڑا حملہ قرار دیا جا رہا ہے جس میں بھارتی قابض فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ۔