خیبرپختونخوا میں نیب کی کارروائیوں پرتشویش ہے،وزیراعلیٰ کے پی

February 16, 2019

وزيراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہےکہ انہيں صوبے میں میں نیب کی کارروائیوں پرتشویش ہے۔

محمود خان نے کہا کہ نیب نےڈی جی میوزیم صمد خان کو گرفتار کرکےغلط کام کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ صمد خان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہيں۔

وزیر اعلی کا کہنا ہے کہ عمران خان کوبھی صمد خان کی گرفتاری پرتشویش ہے۔