جرمنی امریکہ سے مائع قدرتی گیس حاصل کرے گا

February 17, 2019

برلن (اے پی پی) جرمن وزیر خزانہ پیٹر آلٹمائر کا کہنا ہے کہ امریکہ سے مائع قدرتی گیس حاصل کی جائے گی اور اس مقصد کیلئے دو ٹرمینلز کی تعمیر جلد شروع ہو جائے گی۔پیٹر آلٹمائر نے یہ بات جرمنی اور امریکہ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات کے دوران کہی۔ امریکہ طویل عرصے سے یورپ کو قدرتی گیس برآمد کرنے کی کوشش میں تھا۔ جرمن وزیر خزانہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جرمن حکومت روس سے گیس کے حصول کے بارے میں امریکہ کے ساتھ اختلافات کا حل چاہتی ہے۔واضح رہے کہ امریکہ کا اعتراض ہے کہ اس منصوبے کے سبب یورپ پر روسی اثر و رسوخ میں اضافہ ہو گا۔