24 فروری کو ٹنڈو غلام علی میں تاریخی ملین مارچ ہو گا، راشد محمود سومرو

February 17, 2019

ٹنڈو غلام علی ( نامہ نگار) ۔جمعیت علما اسلام (ف) سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے 24 فروری کو ٹنڈو غلام علی میں ناموس رسالت ملین مارچ کیلئے جلسہ گاہ کے انتظامات کے معائنے کے بعد پریس کانفربس میں کہا کہ فضول باتوں سے عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا ۔ حکمرانوں نے مدینےکی ریاست کے دعویدار ہونے کے باوجود ختم نبوت اور تویین رسالت کے معاملات کو چھیڑ ا۔ موجودہ حکومت کےخاتمے کیلئے کے کراچی سے ملین مارچ کا آغاز کرکے جدوجہد شروع کردی ہے ۔یہ ملین مارچ 17 فروری کو مردان اور 24 فروری کو ٹنڈو غلام علی میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گا ۔ ٹنڈو غلام علی کے ملین مارچ میں 10 لاکھ سے زائد فرزندان توحید شرکت کریں گے۔ ٹنڈو غلام علی کا ملین ماچ سندھ کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔ جس کے بعد 28 فروری کو بلوچستان مردان مارچ میں پنجاب کے فیصل آباد، سیالکوٹ اور ساھیوال کے ملین مارچ کے بعد اپریل میں مقاصد کے حصول کیلئے اسلام آباد میں تاریخی دھرنا دیا جائے گا۔ علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ 24 فروری کے ٹنڈو غلام علی ملین مارچ میں جمعیت کے قائد اور متحدہ مجلس عمل کے صدر مولا نا فضل الرحمان سمیت متحدہ مجلس عمل میں شامل تمام جماعتوں کے مر کز ی اور صوبائی قائدین شرکت کریں گے۔