پاک بحریہ اور ملائیشیاء کی باہمی مشق

February 17, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاک بحریہ اور ملائیشیاء کی رائل نیوی کے مابین باہمی مشق ”مال پاک-II“ کا بحیرہ عرب میں انعقاد کیاگیا۔

یہ مال پاک مشقوں کے سلسلے کی دوسری مشق تھی ،دو طرفہ بحری مشق مال پاک ہاربر اور سی فیز پر مشتمل تھی۔

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے Z9EC ہیلی کاپٹر کے ہمراہ، پی این ایس عظمت اور لانگ رینج میری ٹائم ایئر کرافٹ نے کھلے سمندر میں مشق میں حصہ لیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق کے سی فیز میں سمندر سے سمندر اور سمندر سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنانے اورسرچ اینڈ ریسکیوآپریشنز کی مشقیں شامل تھیں،دو طرفہ مشق سے قبل رائل ملائیشین نیوی کے جہازوں نے امن 2019 میں بھی شرکت کی۔

امن2019 اور مال پاک II میں شرکت دونوں ممالک کی بحری افواج کی مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث ہو گی۔