ہوائی فائرنگ سے 8 سالہ بچی جاں بحق،ملزم گرفتار

February 17, 2019

لاہور کے علاقے مناواں میں ہوائی فائرنگ سے آٹھ سالہ بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مناواں میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے آٹھ سالہ بسمہ شدید زخمی ہوگئی جسے فوری چلڈرن اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی ۔

بسمہ کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی چھت پر کھڑی بارات دیکھ رہی تھی جس دوران باراتیوں کی گولی اسے آلگی ۔

پولیس نےواقعے کے 9 گھنٹے بعد ملزم کو اس کے دوست کی نشاندہی پر گرفتار کر لیا۔