’بھارتی الزامات امن کے مفاد میں نہیں‘

February 17, 2019

پلوامہ واقعے اوربھارتی الزامات پرسیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان پلوامہ حملے کے بھارتی الزامات کو مسترد کرتا ہے،بھارتی الزامات خطے کے امن کے مفاد میں نہیں۔

سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے غیر ملکی سفیروں کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں جان بوجھ کر پاکستان مخالف جذبات کو ہوا دی جارہی ہے.

انہوں نے کہا کہ پاکستان پر بغیر تحقیقات اور بنا شواہد الزام تراشیاں بھارت کا پرانا رویہ ہے، بھارتی الزام تراشیاں اور جارحانہ رویہ خطے کے امن کے لیے نقصان دہ ہے۔

واضح رہے کہ سیکرٹری خارجہ اس سے قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل اورغیر مستقل ممالک کے سفراء کو بھی بریفنگ دے چکی ہیں۔