مختلف علاقوں میں کوڑے کے ڈھیر، مکھی، مچھروں کی بہتات

February 18, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شہر بھر میں مختلف مقامات پر کوڑے کے ڈھیر وں کی وجہ سے مکھی،مچھر وں کی بہتات ہوگئی ہے، مکین شدید پریشانی سے دوچار ہیں، بلدیاتی حکام کی جانب سے علاقوں میں مکھی اور مچھر کے خاتمے کے لئے نہ تواسپرے کیا جارہا ہے اور نہ ہی صفائی ستھرائی کا کوئی اقدام نظر آرہا ہے، حیرت انگیز طور پرشہر بھر میں کھانے پینے کی اشیاء کھلے عام فروخت کی جارہی ہیں کوئی نوٹس لینے کیلئے تیار نہیں۔