ٹرینٹ بولٹ اور محموداللہ پر جرمانہ

February 18, 2019

دبئی (ایجنسیاں) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ اور بنگلہ دیشی آل راؤنڈر محموداللہ پر جرمانے عائد کر دیئے، دونوں کھلاڑیوں کے کھاتے میں ایک، ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے دوسرے ایک روزہ میچ کے دوران بولٹ اور محموداللہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ٹھہرے، محموداللہ نے آؤٹ ہونے کے بعد ڈریسنگ روم کی طرف جاتے ہوئے غصے سے اپنا بلا جنگلے پر مارا تھا جبکہ بولٹ کو فیلڈ کے دوران نازیبا زبان استعمال کرنے پر سزا دی گئی، محموداللہ پر میچ فیس کا 10 فیصد اور بولٹ پر 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔