سندھ کالجز گیمز کے فائنل مرحلے کا آغاز

February 18, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کالجز گیمز کے فائنل مرحلے کا آغاز بدھ سے حیدر آباد میں ہوگا۔ صوبائی وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ و سیکرٹری کالج ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ ڈاکٹر پرویز احمد سیہڑ کے وژن پلے فار پاکستان کے سلوگن کے تحت ہونے والے فائنل مقابلوں میں صوبائی چیمپئن شپ میں چھ ریجنل ٹیمیں کراچی، لاڑکانہ، سکھر، میر پور خاص، شہید بینظیر آباد اور میزبان حیدر آباد حصہ لے رہی ہیں۔ اس ضمن میں ڈگری کالج لطیف آبادکے زیراہتمام گرلز اینڈ بوائز جوڈو چیمپئن شپ کا انعقاد ڈگری کالج لطیف آباد کے جمنازیم ہال میں کیا جارہا ہے جبکہ ایتھلیٹکس مقابلوں کا انعقاد پبلک اسکول حیدرآباد میں ہوگا۔