ڈیرہ غازی خان، پٹرولنگ پولیس پر فائرنگ، 3اہلکاروں سمیت 4زخمی

February 18, 2019

ڈیرہ غازی خان (صباح نیوز) ڈیرہ غازی خان میں پٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں پر فائرنگ سے 3اہلکاروں سمیت 4افراد زخمی ہو گئے ،تین موٹرسائیکلوں پر سوار افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، زخمی پولیس اہلکار ٹیچنگ ہسپتا ل منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ خازی خان میں ڈکیتی کے دوران نامعلوم ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے اور پیڑولنگ پولیس سے سامنا ہونے پر فائرنگ کر دی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کالا کی نفری موقع پر پہنچ گئی ۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122 نے کہا کہ زخمی پٹرولنگ پولیس اہلکاروں کو ٹیچنگ ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ۔