پنجاب بھرمیں مسلم لیگ دور کےترقیاتی فنڈز کے آڈٹ کا فیصلہ،تفصیلات طلب

February 18, 2019

خانیوال (نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن دور کے ترقیاتی فنڈز کے آڈٹ کا فیصلہ کرلیاگیا۔ڈپٹی کمشنر سے ترقیاتی کاموں اور فنڈز کی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے دور میں صوبہ بھر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں اور ان کے فنڈز کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنر کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ سابقہ دور کے ترقیاتی فنڈز اور منصوبوں کی تفصیلات ارسال کریں۔