چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود آج سے ریجن کے مختلف سرکلز کا دورہ کرینگے

February 18, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکوکے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر طاہر محمود آج سے ریجن کے مختلف سرکلز کا دورہ کریں گے،وہ ساہیوال سرکل سے اپنے دورے کا آغاز کریں گے، مختلف کمپلینٹ سنٹرز کا دورہ کریں گے، فیڈرز کی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور میپکو چیچہ وطنی ڈویژن کی انسپکشن کریں گے، سی ای او میٹنگ میں متعلقہ سپرنٹنڈنگ انجینئرز، ڈپٹی کمرشل منیجر، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل ، ایگزیکٹو انجینئر(ا یم اینڈ ٹی) ، ایکسین( آپریشن) ، ریونیو آفیسر اور ایس ڈی اوز کی شرکت لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ مانیٹر، انچارج چیف انجینئر بھی موجود ہوں گے۔