خیبرپختونخوا کو کرائم فری، عوام کو تحفظ یقینی بنانے کیلئے پولس دن رات مجرموں کا پیچھا کرے، آئی جی پی

February 18, 2019

پشاور(سید سبز علی شاہ، نمائندہ خصوصی)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کو کرائم فری صوبہ بنانے، مجرموں کا قلع قمع کرنے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے سلسلے میں صوبے بھر میں مجرموں کے خلاف دائرہ تنگ کر کے دن رات مجرموں کا پیچھا کیا جائے۔ مجرموں کو کسی بھی جگہ چین سے بیٹھنے نہ دیا جائے اور مجرموں کا جینا حرام کر دیا جائے انسپکٹر جنرل آف پولیس کی طرف سے صوبے بھر کے ریجنل پولیس آفیسر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز، سب ڈویژنل پولیس آفیسر اور تمام تھانوں کے سٹیشن ہائوس آفیسرز کے نام جاری ہونے والی ہدایات کے مطابق صوبے بھر میں پولیس کو ریڈ الرٹ رہنے دن رات گشتوں میں اضافہ کرنے منشیات و اسلحہ کے سمگلروں کے خلاف کریک ڈائون اور اشتہاری مجرموں مجرموں کے خلاف مڈ نائٹ آپریشن شروع کیا جائے دہشت گردی کی روک تھام کےلئے صوبے بھر میں ناکہ بندیوں چیکنگ و خفیہ نگرانی کا سلسلہ سخت کیا جائے جبکہ پولیس کمانڈوز دستوں کی طرف سے دن رات گشت کا سلسلہ بڑھایا جائے ڈاکٹر محمد نعیم خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے پولیس افسروںو اہلکاروں نے عوام کو بچانے کے لئے خود کش حملہ آوروں کو گلے لگانے اور جانوں کی قربانی دینے کی لازول مثال قائم کی ہے اسے زندہ رکھا جائے خیبر پختونخواپولیس فورس کو کرپشن فری پولیس بنانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائے پولیس کو کرپشن فری بنانے کے لئے صوبہ بھر میں خفیہ نگرانی شروع کر دی گئی ہے کرپشن میں ملوث پولیس افسروں و اہلکاروں کو کسی بھی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی پولیس افسران کو عوام کی مسائل و مشکلات حل کرنے کے لئے کھلی کچہریاں لگائی جائیں اپنے اپنے علاقوں میں عوام سے رابطہ رکھنا چاہئے جبکہ جرائم کے خاتمے کے لئے عوام ،علما ئے کرام اور منتخب نمائندوں کا تعاون حاصل کرنا چاہئے ہوائی فائرنگ کی روک تھام کو یقینی بنانے اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی گرفتاری کے لئے ہر تھانہ میں الگ الگ سکواڈ بنانے چاہئیں جبکہ مجرموں کے خفیہ ٹھکانوں پر چھاپے مارنے کے لئے پولیس کمانڈوز دستے تشکیل دینے چاہئیں۔