پلوامہ حملہ : انوپم کھیر سدھو کے خلاف پھٹ پڑے

February 18, 2019

بالی ووڈ اداکارانوپم کھیرنے بھی بھارت کو آئینہ دکھانے پرنوجوت سنگھ سدھو کے لیے دل کی بھڑاس نکال دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت بھارت میں پلوامہ حملے کے بعد پاکستان مخالف بیانات اورجذبات عروج پر ہیں۔

بھارت کی جانب سے مسلسل پاکستان پرپلوامہ حملے کا جھوٹا اور من گھڑت الزام عائد کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے سابق بھارتی کرکٹراورسیاستدان نوجوت سنگھ سدھوکوپاکستان کی حمایت میں دیئے گئے بیان پربھارت میں خوب تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اسی بیان سے متعلق ہمیشہ پاکستان مخالف بیان دینے والے اداکار انوپم کھیر بھی پیچھے نہ ہٹے اور سدھو کے لیے دل کی بھڑاس نکالی۔

اداکارنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکہا کہ سدھو جب آپ زیادہ ہی بولتے ہیں تو وہ ہمیشہ بکواس ہی ہوجاتی ہے۔

اس سے قبل سدھوکے دیئے گئے بیان کے بعد اب تک ان کے خلاف بھارت میں محاذ کھلا ہوا ہے جب کہ انہیں مقبول ترین کامیڈی شو’’ دی کپل شرما شو‘‘ سے بھی نکال دیا گیا ہے۔