لیب کے مقاصد میں حکومت اور شہریوں کے رابطوں میں مدد فراہم کرنا ہے،نیاز اختر

February 19, 2019

لاہور(خبر نگار)انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے ہیومینیٹز اور سوشل سائنسز سکول کی جانب سے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے قائم کی جانیوالی لیب یو این ڈی پی اور اقوام متحدہ کے آبادی فنڈ پاکستان کے اشتراک سے بین الااقوامی تحقیق اور جدید خطوط پر ٹیکنالوجی کے ذریعے مؤثر حل فراہم کرے گی - آئی ٹی یو کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے ان خیالات کا اظہار ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا -انہوں نے کہا کہ لیب کے مقاصد میں مجموعی طور پر حکومت اور شہریوں کے رابطوں اور مثبت انداز میں پالیسی وضع کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے - لیب کا افتتاح ارفعہ سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک میں 20/ فروری بروز بدھ یو این ڈی پی کے کنٹری ڈائریکٹر اگناسیو ارتضہ کرینگے -