سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

February 19, 2019

پاکستان میں ڈالر کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافے کے بعد 68500 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 258 روپے کے اضافے کے بعد 58ہزار728 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قدر 5 ڈالر اضافے کے بعد 1328 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔