چینی فنکار نے دیوہیکل بانسری بنا ڈالی

February 19, 2019

یوں تو آپ نے باسری بجاتے اور اکثر فنکاروں کو دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب دیوہیکل بانسری اور اس پر شاندار میوزک پرفارمنس شاید ہی کبھی دیکھی ہو۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


جی ہاں، چین سے تعلق رکھنے والے Zuo Yuruنامی 66سالہ فنکار نے اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے بانس کو یوں تراشا کہ 2.58میٹرلمبی اور 4سینٹی میٹر قطر والی بانسری بنا ڈالی ۔

دیوہیکل بانسری پر میوزک کی شاندار پرفارمنس نے دیکھنے والوں کو بھی تعریف کرنے پر مجبور کردیا جبکہ چینی فنکار کی یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔