سندھ ترمیمی یونیورسٹیز بل، وکیل صفائی کو ترمیم شدہ درخواست دائر کرنے کی مہلت

February 20, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے سندھ ترمیمی یونیورسٹیز بل 2018کیخلاف درخواست پر وکیل صفائی کو ترمیم شدہ درخواست دائر کرنے کی مہلت دیدی،جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں جسٹس آغا فیصل کے روبرو سندھ ترمیمی یونیورسٹیز بل 2018 کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل نے ترمیم شدہ درخواست دائر کرنے کے لیے مہلت مانگی ،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی، درخواست گزار الطاف شکور نے موقف اضتیار کیا کہ سندھ میں یونیورسٹیز کا چانسلر گورنر سندھ ہوتا تھا، ایکٹ کے ذریعے سیاسی بنیادوں پر تمام اختیارات وزیر اعلی سندھ کو منتقل ہوچکے ہیں ، سندھ میں اسکولوں کا برا حال ہے اسی طرح یونیورسٹیز کا بھی بیٹرا غرق ہوجائے گا، بل غیر قانونی ہے کالعدم قرار دیا جائے۔