ڈاکٹر سعید الرحمٰن کی خدمات سے استفادہ کرینگے:پروفیسر طارق محمود

February 20, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر)بہاؤالدین زکریاٹیچرز ایسوسی ایشن(بزوٹا) کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر سعید الرحمنٰ کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا گیا،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے پروفیسر ڈاکٹر سعید الرحمنٰ کی خدمات کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ طلبا اور ریسرچر کی رہنمائی کرتے رہیں گے اور شعبہ بھی ان کی خدمات سے استفادہ کرے گا، پروفیسر ڈاکٹر سعید الرحمنٰ نے بزوٹا کے دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ ملک و قوم کی خدمت اساتذہ بہتر طریقے سے کرسکتے ہیں ، تقریب میں ڈین پروفیسر ڈاکٹر شفقت اللہ ، ڈین ویٹرنری سائنسزپروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر ، ممبرسنڈیکیٹ پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف ، ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر نجم الحق ، چیئرمین ڈاکٹر محمد ادریس لودھی ، ڈاکٹر غلام شمس الرحمن ٰ، چیئرمین ہال کونسل پروفیسر ڈاکٹر اکبر انجم ، ڈاکٹر عمران جاوید ، ڈاکٹر حامد اعوان ، ڈاکٹر عامر بشیر ضیاء ، ڈاکٹر شفیق بھٹی اور پروفیسر ڈاکٹر ممتاز خان کلیانی بھی شامل تھے۔