زمین کی سطح سے 660؍ کلومیٹر نیچے ہمالیہ سے بھی بڑے پہاڑ دریافت

February 21, 2019

کراچی (نیوز ڈیسک) جنوبی امریکی ملک بولیویا میں آنے والے زبردست زلزلے کے بعد ماہرین ارضیات نے اپنی تحقیق کے دوران زمین کی سطح سے 660کلومیٹر نیچے موجود پہاڑوں کا ایک پیچیدہ سلسلہ دریافت کرلیا ہے جن میں اکثر پہاڑ کوہِ ہمالیہ کے پہاڑوں سے بھی بڑے ہیں۔