تین لڑکیاں اغواء

February 21, 2019

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) مختلف علاقوں سے تین لڑکیوں کواغواء کرلیا گیا۔ تھانہ ریس کورس کو حمزہ علی نے بتایاکہ اس کی13سالہ بہن(ح) کو کسی نے اغواء کر لیا۔ تھانہ روات کو بلال نے بتایاکہ سائل کی12سالہ بیٹی (ل) کو ضیاء اللہ نے اپنے بھائیوں وسیع اللہ ، نسیم اور عرفان کے ساتھ ملکر اپنی بہن اور ماں کی ایماء پر اغواء کر لیا ہے۔تھانہ کورال کے علاقے گوڑھا سرمداں سے زمین خان کی بیٹی(ع) کواغوا کرلیاگیا ہے،مدعی مقدمہ نے شاہد پر اپنی بیٹی کے اغوا کا الزام لگایا ہے۔