مسائل کے حل کیلئے بلدیاتی اداروں کا کردار انتہائی اہم ہے‘قادرنائل

February 21, 2019

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر )ایچ ڈی پی کے رکن بلوچستان اسمبلی قادر علی نائل نے عوامی مسائل کے حل کے لیے بلدیاتی اداروں کا کردار انتہائی اہم ہے دنیا میں ترقی کی ضمانت صرف بلدیاتی ادارے ہوتے ہیںنچلی سطح پر مسائل کو حل کرنے کے لیے بلدیاتی اداروں کے عوامی نمائندگان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہےاِن خیالات کا اظہارانہوںنے ایڈ منسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن محمد فاروق لانگو سے اُن کے دفتر میں ملاقات کے دوران کیااس موقع پر ایچ ڈی پی کے سیکرٹری خزانہ محمد رضا ہزارہ ‘حسین طورانی اور دیگر بھی ہمراہ تھے قادر علی نائل نے کہا کہ مقامی سطح پر ہی عوام اپنے نمائندے کے ذریعے نہ صرف علاقائی ترقی کرواسکتی ہے بلکہ اِن نمائندگان کا احتساب بھی ہو جاتا ہےمیں خود بھی بلدیاتی نظام کا حصہ رہ چکا ہوں اس لئے اس کی افادیت سے آگاہ ہوں۔ایم پی اے نے ایڈ منسٹریٹر کو ہزارہ قبرستان ‘ ہزارہ ٹائون ‘ قلعہ محمد حسنی ‘کلی خیزی ‘الہ آباد اور پشتون باغ میں صفائی کی صورتحال سے آگاہ اور کلین اینڈ گرین کوئٹہ کے حوالے سے گفتگو کی ایڈ منسٹریٹر محمد فاروق لانگو نے کہا کہ جلد ہی مذکورہ علاقوں میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریں گے ۔