یو ای ٹی میں صنعت میں پروسیسنگ تکنیکس کی ایپلیکیشن پر تربیتی سیمینار

February 21, 2019

پشاور (خصوصی نامہ نگار) ا نجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں’’خیبر پختونخوا میں معدنی بنیاد پر قائم صنعت میں جدید پروسیسنگ تیکنیکس کی ایپلی کیشن‘‘ کے موضوع پر سوسائٹی آف مائننگ ، میٹالرجی اینڈ ایکسپلوریشن (ایس ایم ای)،شعبہ مائننگ انجینئرنگ کے زیر اہتمام پاکستان انجینئرنگ کونسل کے تعاون سے ایک روزہ تربیتی سیمینارکا انعقاد کیا گیا رجسٹرار ڈاکٹر خضر اعظم خان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ، ڈیپارٹمنٹ کےچیئرمین پروفیسر ڈاکٹر نور محمدبھی شریک ہوئے۔ ڈاکٹر خضر اعظم خان نے طلبہ پر زور دیا کہ تعلیمی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں بھر پورحصہ لیں جس سے نہ صرف ان کے علم میں اضافہ ہوگا بلکہ یہ پیشہ ورانہ زندگی میں اہم کردار ادا کرے گا۔پروفیسر ڈاکٹر نور محمدنے شرکاء پر زور دیا کہ اس قسم مواقع سے بھر پور استفادہ حاصل کریں۔ڈاکٹر خان محمد، ڈاکٹر اسحاق احمد اور ڈاکٹر منصور خان نے بھی خطاب کیا۔