کرینہ کپور کا سارہ علی خان کے لئے مشورہ

February 21, 2019

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کو ڈیٹ پر جانے کے حوالے سے ایک مشورہ دے دیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے اپنی ساتھی اداکارہ اور قریبی دوست امریتااروڑا کے ہمراہ ایک شو میں شرکت کی جہاں ان سےسارہ علی کے ڈیٹ پر جانے سے متعلق سوال کیا گیا۔

اس سوال کے جواب میں کرینہ کا کہنا تھا کہ’ ’میرے نزدیک سارہ کو اپنی پہلی فلم کےہیرو کے ساتھ ڈیٹ پر نہیں جانا چاہیےـ‘‘

واضح رہے کہ سارہ نے اپنی پہلی فلم ’کیڈرناتھ‘ بالی ووڈاداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے ہمراہ کی تھی جس کے بعد سے دونوںکے قریبی تعلقات اور ڈیٹنگ کی خبریںگردش کرنے لگی تھیں۔

اس سے قبل سارہ نے اپنے والد اور بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کے ساتھ ایک انٹرویو میں پوچھے جانے والے سوال پر کہا تھا کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ ’رنبیر کپور ‘سے شادی جبکہ ’کارتیک آریان ‘کے ساتھ ڈیٹ پر جانا چاہیںگی۔