بوسنیا قونصلیٹ کے قیام سے دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط ہونگے، گورنر پنجاب

February 22, 2019

لاہور (نیوز ڈیسک) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے بوسنیا ہرز گوینا کے اعزازی قونصلیٹ کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر بوسنیا ہرز گوینا کے اعزازی قونصل جنرل لاہور دانش اقبال بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ اس قونصلیٹ کے قیام سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، بوسنیا کے عوام نے اپنے حقوق کیلئے پر امن جدوجہد کی اور میں نے برطانوی پارلیمنٹ کے رکن کی حیثیت سے بوسنیا کے عوام کے حقوق کیلئے برطانوی پارلیمنٹ اور دیگر فورمز پر آواز بلند کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، بوسنیا کے سفیر ثاقب فورک اور اعزازی قونصل جنرل دانش اقبال نے پرچم کشائی کی۔