عامر خان‘رشی کپور کی عیادت کیلئے امریکا پہنچ گئے

February 22, 2019

کراچی(نیوز ڈیسک) عامر خان رشی کپور کی عیادت کیلئے امریکا پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق،بالی وڈ کے مشہور فلم اسٹار رشی کپور ان دنوں امریکا کے شہر نیویارک میں زیرعلاج ہیں ۔جہاں بالی وڈ کے کئی اسٹارز ان سے ملاقات کیلئے آرہے ہیں ۔ حال ہی میں عامر خان نے بھی ان سے ملاقات کی ہے۔