پیپلزپارٹی آج اسلامی سربراہی کانفرنس کی سالگرہ منائے گی

February 22, 2019

لاہور (سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اہتمام آج سہ پہر تین بجے چیئرنگ کراس پر اسلامی سربراہی کانفرنس کی سالگرہ منائی جائے گی اور اس حوالے سے سالگرہ کا کیک بھی کاٹا جائے گا. تقریب کی صدارت پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ جبکہ سید حسن مرتضی ، چودھری منطور احمد،عزیز الرحمان چن سمیت دیگر پارٹی رہنما خطاب کریں گے ۔